22 جولائی 2011 - 19:30

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح بندرعباس پہنچے اور اس علاقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کارخانوں اور فیکٹریوں کا قریب سے معائنہ کیا اور بحریہ کے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم اپنے مضبوط ارادے کے سامنے ہر فوجی و سیاسی طاقت کا سر خم کرسکتی ہے۔

ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج صبح بندرعباس پہنچے اور اس علاقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کارخانوں اور فیکٹریوں کا قریب سے معائنہ کیارہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ملک کے جنوبی علاقہ میں پہنچنے کے بعد بحریہ اور دفاع مقدس کے شہداء کے مزار پر حاضر ہوئے اور ان کی شجاعت و دلیری کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور دعا فرمائی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ا ی کومیدان میں موجود مسلح دستوں نے سلامی پیش کی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےملک کے جنوب میں بحریہ کے ہیڈ کوارٹر پراعلی فوجی کمانڈروں اور افسروں اور بحریہ کے ممتاز دستوں سے خطاب میں سمندر کو تمام ممالک اور قوموں کے لئے اسٹراٹیجک اور بہت ہی عظیم وغنیمت موقع قراردیتے ہوئے فرمایا: سمندر کے تمام وسائل اور فوائد تمام قوموں سے متعلق ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ خلیج فارس اور خلیج عمان میں ایرانی قوم کے مفادات کا اقتدار کے ساتھ تحفظ اور دفاع کرنے کا شاندار مظہر ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کئی برسوں تک طاغوتی اور سامراجی طاقتوں نے سمندر کی علاقائی اور بین الاقوامی حدود میں ایران کی پیشرفت کو روکنے اور اس پر تسلط قائم کرنے کے لئےتلاش و کوشش کی لیکن آج آپ کو اپنی دگنی اور دو چنداں تلاش و کوشش کے ذریعہ طولانی مدت سے جاری پسماندگی کو برطرف کرنے کی جد و جہد کرنی چاہیے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خلیج فارس اور خلیج عمان کے حساس علاقہ میں منہ زورغیرعلاقائی طاقتوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ماضی کی نسبت آج کے شرائط میں کافی فرق ہے اور علاقہ کا طولانی اور وسیع ساحل  ایک مستقل حکومت اور ایک سرافراز ،سربلند اور بیدار قوم کے ہاتھ میں ہےجو اپنے قوی اور مضبوط ارادے کو اچھی طرح پہچانتی ہے اور اللہ تعالی کی ذات پر توکل کرتے ہوئے وہ اپنے عزم و ارادے کے سامنے ہر فوجی اور سیاسی طاقت و قدرت کو تسلیم کرنے اور اسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردےگی۔رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے فرمایا: آج خلیج فارس اور خلیج عمان  اسلامی جمہوریہ ایران کے مقتدرانہ حضور کی برکت سے ایک مستقل اور آزاد علاقہ بن گیا ہے۔ ............./169